یمن کے ساحل پر پاکستان آنے والی 2 انٹرنیٹ کیبل متاثر ہوئی ہیں، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

قومی اسمبلی کمیٹی کو بریفنگ: یمن کے ساحل پر انٹرنیٹ کیبل متاثر

سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یمن کے ساحل پر بہت سی سب میرین کیبل کٹی ہیں، جن میں پاکستان کو آنے والی دو کیبلز متاثر ہوئی ہیں، کیبلز کی بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
، ایک یا 2 نہیں 4 سے 5 کیبل کٹی ہیں، یمن کی صورتحال کی وجہ سے صورتحال گھمبیر ہے۔
، قائمہ کمیٹی نے آئی ٹی پارک میں تاخیر پر کمپنی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت آئی ٹی کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔
امین الحق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس خصوصی طور پر اسلام آباد آئی ٹی پارک میں منعقد کیا گیا۔
، اجلاس میں کمیٹی ممبر صادق میمن نے انٹرنیٹ کی سست روی، خلل اور رفتار کا مسئلہ اٹھا دیا۔
کمیٹی کے رکن صادق میمن نے کہا کہ بتایا جارہا ہے کہ 3 نئی کیبلز آرہی ہیں۔
، اگر 3 نئی کیبلز آرہی ہیں تو انٹرنیٹ کے مسائل کیوں آرہے ہیں؟
جس پر سیکریٹری آئی ٹی نے بریفنگ دی کہ یمن کے ساحل پر بہت سی سب میرین کیبل کٹی ہیں۔
، ایک یا 2 نہیں 4 سے 5 کیبل کٹی ہیں، یمن کی صورتحال کی وجہ سے صورتحال گھمبیر ہے، پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں