او جی ڈی سی ایل نے اٹک میں بڑا گیس ترقیاتی منصوبہ مکمل کر لیا

اٹک میں او جی ڈی سی ایل گیس منصوبہ مکمل، گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع

او جی ڈی سی ایل نے اٹک میں بڑا گیس ترقیاتی منصوبہ مکمل کر لیا۔
منصوبے سے گیس اور کنڈنسیٹ کی پیداوار شروع ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق اٹک میں سوغری نارتھ ون کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع کردی گئی۔
، کنویں سے14 ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس اور430 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ پیداوارہورہی ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 کلو میٹر طویل پائپ لائن ڈال کر گیس کو دکھنی پلانٹ سے منسلک کردیا گیا۔
، سوغری نارتھ ان کنویں سے حاصل شدہ گیس کوایس این جی پی ایل نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سوغری ایکسپلوریشن لائسنس میں او جی ڈی سی کا ورکنگ انٹرسٹ 100فیصد ہے۔
، گیس کی مقامی پیداوار سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ممکن ہو گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں