منی بجٹ کی تردید، آئی ایم ایف کو متبادل پلان سے آگاہ کیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر

حکومت پاکستان کی منی بجٹ کی تردید، آئی ایم ایف کو نیا پلان ملے گا

چیئرمین ایف بی آر ر اشد محمود لنگڑیال نے واضح کر دیا کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔ اضافی ٹیکسوں کیلئے منی بجٹ کی تجویز زیر غور نہیں۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ سالانہ ٹیکس ریونیو کے ہدف میں ردوبدل کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
آئی ایم ایف کو منی بجٹ کے بجائے ٹیکس انفورسمنٹ کے ذریعے آمدن بڑھانے کے پلان سے آگاہ کیا جائے گا۔
سیلابی نقصانات کے بارے میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے سیلاب کے نقصانات کی وجہ سے فلڈ لیوی لگانے کی تجویز پر غور کیا تھا۔
، آئی ایم ایف کو منی بجٹ کے بجائے ٹیکس انفورسمنٹ کے ذریعے آمدن بڑھانے کے پلان سے آگاہ کیا جائے گا،۔
منی بجٹ کی بجائے ٹیکس اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کرکے آمدن بڑھانے پر آئی ایم ایف کو آمادہ کیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں