سیلاب کے باوجود کپاس کی پیداوار میں 40 فیصد اضافہ

کپاس کی پیداوار میں اضافہ: پنجاب اور سندھ میں نمایاں بہتری

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی کپاس کی پیداوار میں سال بہ سال 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
، جو 15 ستمبر تک 20 لاکھ 4 ہزار گانٹھوں تک پہنچ گئی، کپاس پیدا کرنے والے کئی علاقوں میں طویل بارشوں اور سیلاب کے باوجود یہ اضافہ سامنے آیا ہے،۔
جس سے امید ہے کہ خام کپاس اور خوردنی تیل کے درآمدی بل میں کمی آئے گی۔
رپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 6 لاکھ 90 ہزار گانٹھیں پہنچیں۔
، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہیں، جبکہ سندھ میں 47 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
، جہاں 13 لاکھ 14 ہزار گانٹھیں جننگ فیکٹریوں تک پہنچیں، مجموعی پیداوار کپاس کے شعبے میں ابتدائی بحالی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
، جو گزشتہ برسوں میں کئی مشکلات کا شکار رہا۔کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق نے اس اضافہ کو مختلف عوامل کا نتیجہ قرار دیا۔
، جن میں پنجاب میں بڑے پیمانے پر قبل از وقت کاشت، بلند درجہ حرارت کے باعث پھلیوں کی تیز نشوونما، اور سندھ میں پیداوار میں نمایاں اضافہ شامل ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں