مسافرٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ

مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ، ریلوے کی آمدن بڑھانے کا نیا منصوبہ

حکومت نے مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
،30 مارچ تک 295 ہائی کپیسٹی فریٹ ویگنیں بھی پاکستان ریلوے میں شامل ہونگی۔
وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کےذریعے کرنےکا فیصلہ کیاگیا۔
،فیصلےکا اطلاق حالیہ آؤٹ سورسنگ پر بھی ہوگا،سالانہ آمدن کے ہدف پر نظر ثانی کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کیلئے کمیٹی بھی بنا دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیاکہ محفوظ ٹرین آپریشن یقینی بنانے کیلئےسیفٹی ڈیپارٹمنٹ کو با اختیار ڈائریکٹوریٹ بنایا جا رہا ہے۔
،سیفٹی ڈائریکٹوریٹ میں عملے اورافسران کی ٹرانسفربھی کردی گئی۔
وفاقی وزیر ریلوے کوگارڈز اور ڈرائیورز کے رننگ رومز کی حالت پر بریفنگ بھی دی گئی۔
حنیف عباسی نےکہاکہ گارڈز اورڈرائیور ریلوے کےدست و بازو ہیں۔
,ان کےکمرے،کچن اور واش رومز بہترین ہونےچاہئیں،30مارچ تک 295 ہائی کپیسٹی فریٹ ویگنیں بھی پاکستان ریلوے میں شامل کی جا رہی ہیں۔
فریٹ کی تمام بکنگ آن لائن ہو گی،عملدرآمد اگلے ہفتے سے کیا جا رہا ہے،کم وسائل کے باجود ریلوے درست سمت میں گامزن ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں