بجلی کے شعبے میں اصلاحات سے شفاف اور سستی توانائی ممکن ہوگی
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے بغیر صارفین پر بوجھ پڑتا رہے گا ۔
جدت اور شفافیت کیلئے مسابقتی توانائی مارکیٹ قائم کر رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں آٹھ سو میگاواٹ بجلی بڑے صارفین کو نیلام کریں گے۔
اسلام أباد میں ٹی بی ایم ایم ورکشاپ سے ورچوئل خطاب میں وزیر توانائی اویس احمد لغاری کا مزید کہنا تھا انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کو شروع سے ہی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہیں ۔
جس میں پاور سسٹم بطور آپریٹر چلانا شامل ہے ۔
بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کا انتظام اور منصوبہ بندی بھی اس کی ذمہ داری ہے ۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ہم بجلی کی پیداوار، تجارت اور ترسیل کے ایک نئے دور آغاز کر رہے ہیں ۔
جدید ، شفاف اور مسابقتی بجلی مارکیٹ سے ہر پاکستانی کو سستی ، قابلِ اعتماد اور پائیدار توانائی فراہم ہو سکے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں