اسلام آبادٹریفک پولیس کا بغیرلائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف فیصلہ – یکم اکتوبر سے سخت کارروائی

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے متعلق بڑا فیصلہ کر لیاہے۔
، یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر مقدمات درج اور گرفتاریاں ہوں گی ۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ٹریفک پولیس کو واضع احکامات جاری کر دیئے۔
ذرائع کےمطابق سرکاری ڈرائیورز کی سہولت کیلئے ان کے دفاتر میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔
یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور اور گاڑیاں تھانے میں بند کی جائیں گی ۔
ڈرائیورز کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ لائسنس کے حصول تک کیریکٹر سرٹفیکیٹ بھی جاری نہیں ہوگا ۔
گرفتار ہونے والے نجی و سرکاری ڈرائیورکی شخصی ضمانت بھی نہیں ہوگی ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں