ڈیمز اور جھیلوں میں شکار پر پابندی – محکمہ جنگلی حیات کا اعلامیہ
محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے بطخوں اور دیگر آبی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی ہے۔
خیبرپختونخوا میں جنگلی حیات کو تحفظ دینے کے لئےصوبے کے 57 ڈیمز، جھیلوں اوردریاؤں کےعلاقوں میں شکار پرپابندی لگا دی گئی ہے،۔
محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوانےشکارسیزن کےنئےقواعدو ضوابط جاری کر دیئے۔
محکمہ جنگلی حیات کی جانب سےجاری اعلامیے کےمطابق صوبےکے57 ڈیمز،جھیلوں اوردریاؤں کےاردگرد شکارممنوع قرار دیا۔
،دسمبر 2025 تک شکارکرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی،شکارکی اجازت صرف مخصوص مقامات پرہوگی،۔
سورج نکلنے سے قبل اور غروب آفتاب کے بعد شکار پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
اعلامیے کےمطابق شکاری الیکٹرانک آلات اور کال برڈز کے استعمال بھی نہیں کرسکیں گے،۔
فی شکاری دن میں صرف 5 آبی پرندوں کےشکارکرسکےگا،۔
بطخ کےشکاری کتےکی لائسنس فیس 1500 روپےسالانہ،خصوصی ڈک ہنٹنگ بندوق کی فیس 500 روپے یومیہ ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں