سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 3 ماہ میں 940 انٹیلی جنس آپریشن،89 دہشتگرد گرفتار

دہشتگردی کے خلاف پنجاب میں سی ٹی ڈی آپریشنز | اہم گرفتاریاں اور کامیابیاں

سی ٹی ڈی کے تین ماہ کےدوران پنجاب بھرمیں 940 انٹیلی جنس آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 55 ارکان سمیت 89 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کےمطابق انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کےدوران 89 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔
،کارروائی کےدوران لاہور اورراولپنڈی سے 14،14دہشت گردگرفتارکیے،۔
فیصل آباد اوربہاولپور سےسات سات،جھنگ اورسرگودھا سے چھ چھ اورساہیوال سے 5 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔
حکام کےمطابق گوجرانوالہ سے 4،گجرات سے 3،بہاولنگر سے 3دہشتگردوں کوگرفتارکیا،۔
گرفتاردہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے55، داعش کے5 اور القاعدہ کےدو دو ملزمان شامل ہیں۔
،دہشت گردوں کی شناخت اسحاق، شعیب، حمزہ، جاوید اقبال، اسحاق خان، زاہد، سہیل،اسد، طاہر،منیر وغیرہ کےنام سے ہوئی۔
حکام کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں سےدھماکہ خیز مواد،موبائل فون اورنقدی برآمد ہوئی۔
،دہشت گرد مختلف مقامات پر کاروائی کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
،تین ماہ میں 13521کومبنگ آپریشنز کے دوران1131 مشتبہ افراد گرفتارکیے۔
،کومبنگ آپریشنزمیں 552692 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں