جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری

“اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت کا گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم”

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی ہے۔
،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔
عدالت نے پرویز الہیٰ، اسدعمر،شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں۔
جبکہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
،عدالت نےگرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھےخط کا جواب تاحال نہ آیا،۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں