“جیولرز کے خلاف ایف بی آر کی بڑی ٹیکس کارروائی”
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جیولرز کے خلاف ٹیکس نیٹ سے باہر یا کم ٹیکس دینے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
حکام ایف بی آر کےمطابق بیشترجیولرز اپنی آمدنی کم ظاہرکرکے ٹیکس چھپا رہے۔
،زیورات کا کاروبار کرنے والے57 ہزار میں سے 20 ہزار ہی رجسٹرڈ ہیں۔
،رجسٹرڈ تاجروں میں سےبھی10ہزار جیولرز نےہی ٹیکس ریٹرن فائل کئے۔
،وفاقی دارالحکومت کی صرف ایک مارکیٹ میں ایسے 50 جیولرزموجود ہیں۔
اسلام آباد،راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں جیولرز کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹیکس ریٹرن ان کی دکانوں،خرید وفروخت اور رہن سہن کے مطابق نہیں۔
،کئی ہزار جیولرز ٹیکس نیٹ میں شامل ہی نہیں ہو رہے، ٹیکس کم دینے والے جیولرز سے نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کیا جا رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں