اسلام آباد میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 12 کیس رپورٹ

“اسلام آباد میں ڈینگی کے نئے کیسز، مجموعی تعداد 465 تک پہنچ گئی”

اسلام آباد میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 12کیس رپورٹ ہوئے ہیں،۰۔
دیہی علاقوں سے 11 اور شہر سے ایک نیا ڈینگی کیس رپورٹ ہوا ۔
ڈی ایچ او کےمطابق روات سے پانچ اور ترلائی سے دو مریض اسپتال لائے گئے۔
،بھارہ کہو،کورال، سوہان ،ترنول اور سیکٹر آئی چودہ میں بھی ایک ایک کیس رپورٹ ہوا،۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس راولپنڈی نے بھی گزشتہ 24 گھنٹے کی رپورٹ جاری کر دی ۔
محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 20 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی۔
، جولائی سے اب تک ڈینگی مریضوں کی تعداد 465 تک پہنچ گئی۔
، ڈینگی سے متاثرہ 42 مریض ضلع کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں