وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک روانہ

“شہباز شریف کا جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت، کشمیر و فلسطین پر مؤقف پیش کریں گے”

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے لندن سے نیویارک روانہ ہوگئے۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے پہلے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف بالخصوص بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے ’ بین الاقوامی برادری سے اپیل کریں گے کہ وہ طویل قبضے اور حقِ خودارادیت سے انکار جیسے معاملات کو حل کرے۔’
بیان میں کہا گیا کہ’ وزیراعظم علاقائی سلامتی کی صورت حال کے حوالے سے پاکستان کا نقطۂ نظر بھی اجاگر کریں گے۔
اور دیگر بین الاقوامی معاملات پر بھی روشنی ڈالیں گے جن میں ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور پائیدار ترقی شامل ہیں۔
’وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر کئی ’۔
اعلیٰ سطحی تقریبات‘ میں بھی شریک ہوں گے، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ’ منتخب ’ مسلم رہنماؤں کا اجلاس بھی شامل ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں