“ساہیوال میں 16 ماحول دوست الیکٹرک بسیں چل پڑیں”
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جدید ترین الیکٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیاہے۔
، ماحول دو ست اور گرین پاکستان الیکٹروبسیں ساہیوال پہنچاد ی گئیں ہیں، ساہیوال الیکٹرو بس سروس میں ہر سٹاپ کا کرایہ 20روپے مقررکیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازنے ساہیوال میں الیکٹرو بس سروس پر سفر کیا۔
، وزیراعلیٰ کی آمد پر ساہیوال میں جوش و خروش دیکھا گیا، عوام نے ساہیوال میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پر زبردست مسرت کا اظہار کیا ۔
، ہزاروں نوجوان ساہیوال کی پہلی الیکٹرک بس کیساتھ ساتھ چلتے رہے۔
، عوام نے ساہیوال الیکٹرو بس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ، وزیراعلیٰ مریم نوازای بس پر سوارہوکر تقریب کے مقام پہنچیں۔
وزیرٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے ای بس منصوبے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
، ساہیوال میں پہلے مرحلے میں 16 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
، ساہیوال میں الیکٹروبسیں ابتدائی طور پر 4 روٹس پر چلائی جائیں گی، الیکٹرو بس کا پہلا روٹ عارف والا بائی پاس سے سرور چوک تک ہوگا۔
، نورشاہ تا کے ایف سی بائی پاس بھی الیکٹرک بس چلے گی ، فرید ٹاؤن سے یوسف والا تک الیکٹرو بس کا تیسرا روٹ ہے۔
، جنرل بس سٹینڈ تا کمیر بھی الیکٹروبس چلائی جائے گی ، ساہیوال الیکٹرو بس پر25ہزار سے زائد مسافر روزانہ سفر کریں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں