سندھ حکومت کا رواں ہفتے خواتین کو پنک سکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ

خواتین کے لیے پنک سکوٹیز اسکیم کا آغاز، روزانہ سفر آسان

حکومت سندھ کی جانب سے رواں ہفتے کے دوران خواتین کو پنک سکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ’’پنک سکوٹیز پروگرام‘‘ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
، اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت حالیہ ہفتے خواتین اور طالبات کیلئے مفت الیکٹرک سکوٹیز فراہم کرنے جا رہی ہے۔
، یہ سہولت خواتین کیلئے ایک انقلابی قدم ہے، خواتین کو روزانہ کی آمدورفت میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وقت کی بچت، سفری اخراجات میں کمی کے ساتھ خواتین کو ایک محفوظ اور باوقار سفر میسر آئے گا۔
، یہ سکیم خاص طور پر ان خواتین کیلئے ہے جو روزانہ تعلیم، ملازمت یا دیگر ضروریات کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہیں۔
، درخواست گزار خواتین اور طالبات کا ریکارڈ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے مرتب کیا جا رہا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں