سپر فورمرحلہ، پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ

سپر فور مرحلہ: پاکستان کی سری لنکا کیخلاف پلئینگ الیون میں اعتماد برقرار

سپر فور مرحلے میں سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان بمقابلہ سری لنکا سپر فور مرحلہ کے لئے ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کے درمیان میٹنگ ہوئی۔
، قومی ٹیم کے کپتان کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے گزشتہ روز ہوٹل میں بھی گفتگو کی۔
، قومی ٹیم کے کپتان اور مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف پلئینگ الیون پر اعتماد کا اظہار کیا۔
، سری لنکا کے خلاف تاحال قومی ٹیم کی پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ذرائع کا کہناہے کہ حسین طلعت کی جگہ حسن نواز کی شمولیت اسٹیڈیم میں جاکر فیصلہ کرنے کا امکان ہے۔
، تاحال حسن نواز کی شمولیت پر بھی فیصلہ نہیں ہوا۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہناتھا کہ زیادہ تبدیلیاں کرینگے تو کمبی نیشن خراب ہوتا ہے ۔
ہیڈ کوچ نے صاحبزادہ فرحان کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بھارت کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی، باولرز کو اپنا روول سمجھ کر باولنگ کرنی پڑے گی۔
، آج کا میچ جیتنا ہے جوش سے کھیلیں ،پچ کو سمجھ کر اچھے رنز بنائیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں