دنیا میں لاہور میں فضائی آلودگی پہلے نمبر پر، صحت کیلئے خطرے کی گھنٹی
موسم سرما آنے سے قبل ہی لاہور میں فضائی آلودگی سر اٹھانے لگی۔
لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا۔
ائیرکوالٹی انڈکس 185 ریکارڈ کیا گیا۔لاہور میں فضائی آلودگی کا مسئلہ خطرے کی گھنٹی بجانے لگا۔
لاہور کا ائیرکوالٹی انڈکس دنیا کے باقی تمام ممالک سے انتہائی ناقص ہوگیا۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں ناقص ترین آب و ہوا میں پہلے نمبر پر ہے ۔
بنگلا دیش کا شہر ڈھاکہ دوسرے جبکہ انڈونیشیا کا شہر جاکرتا تیسرے نمبر پرہے۔
طبی ماہرین کہتے ہیں کہ یہ فضا سانس لینے کیلئے مہلک ہے ۔
جبکہ ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی سے مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو موسم سرما میں اس کے سنگین نتائج آسکتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں