پنجاب: میڈیکل کالجز کیلئے داخلہ پالیسی منظور، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار

“پنجاب میں میڈیکل ایڈمیشن پالیسی کی منظوری: ایم ڈی کیٹ پاس کرنا ضروری، فیس کا نیا نظام”

پنجاب کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لیے ایڈمیشن پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلے لیے گئے۔
ایڈمیشن پالیسی کے تحت سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لیے ایم ڈی کیٹ میں 10 ہزار ڈالر فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پرائیویٹ میڈیکل کالج لسٹ میں نام آنے پر امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ایک تہائی فیس جمع ہوگی۔
جبکہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی حتمی میرٹ لسٹ آنے کے بعد یو ایچ ایس متعلقہ کالج کو جمع شدہ ایک تہائی فیس ٹرانسفر کر دے گی۔
داخلے کے خواہشمند طلبہ حتمی میرٹ لسٹ آنے پر متعلقہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ہی باقی فیس جمع کروائیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں