“پنجاب میں فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے سموگ سے نمٹنے کا جدید منصوبہ”
لاہور: پنجاب میں سموگ سے نمٹنے کے لئے جامع منصوبہ تیار کر لیا گیا۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ماحولیاتی بہتری کیلئے قائم سموگ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔
جس میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ فضائی آلودگی ناپنے کا جدید نظام شروع کیا جا رہا ہے۔
، صوبے بھر میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ کے 38 مراکز قائم ہو چکے ہیں جنہیں بڑھا کر 41 کیا جائے گا ۔
جبکہ فضائی معیار جانچنے کیلئے پانچ موبائل سسٹمز بھی تیار کر لئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے شہریوں کو بروقت معلومات دینے کے لئے ہر 8 گھنٹے بعد ایئرکوالٹی رپورٹ جاری کرنے کی ہدایت دی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ دھان کی باقیات کو جلانے کے بجائے کسانوں کو سپر سیڈرز سمیت جدید زرعی مشینری فراہم کی جائے گی۔
جس کی تعداد بڑھا کر 5 ہزار کر دی گئی ہے۔
، اس کے ساتھ ہی کسانوں کیلئے ہارویسٹر پروگرام متعارف کرانے اور زرعی مشینری ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں منتقل کرنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں