ریکوڈک منصوبہ: 10 ارب ڈالر لاگت کے ساتھ دنیا کے بڑے کاپر اور گولڈ مائنز میں شامل
دس ارب ڈالر سے زائد لاگت کے ریکوڈک کاپر اینڈ گولڈ مائن منصوبے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، 1350 کلومیٹر ریلوے ٹریک بچھانے کیلئے معاہدہ دو اکتوبر کو ہوگا۔
ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ 39 کروڑ ڈالر کا بریج فنانسنگ معائدہ کیا جائے گا۔
ریکوڈک منصوبے پر پہلے مرحلے میں 7.72 ارب ڈالر اور دوسرے مرحلے میں مزید 3.3 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔
پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر منصوبے ریکوڈک سے پیداوار کے آغاز کیلئے بڑی پیش رفت سامنے آگئے۔
دنیا کی پانچ بڑی کاپر اینڈ گولڈ مائنز میں سے ایک ریکوڈک منصوبے پر مجموعی طور پر 10 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔
؎ پہلے مرحلے میں 7.72 ارب ڈالر خرچ ہونگے۔ منصوبے پر کام کا آغاز کرنے کیلئے 1350 کلو میٹرریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔
اس مقصد کیلئے بریج فنانسنگ کا معاہدہ 2 اکتوبر کو برطانیہ میں ہوگا۔ وزارت ریلوے کے سینئر حکام اور دیگر متعلقہ عہدیدار ریل ایگریمنٹ کیلئے برطانیہ جائیں گے۔
ای سی سی 39 کروڑ ڈالر کی بریج فنانسنگ کی منظوری دے چکی ہے۔ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ بریج فنانسنگ کیلئے ایگریمنٹ کیا جائے گا۔ کمپنی بلوچستان تا کراچی ریل ٹریک کیلئے قرضہ فراہم کرے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں