گدھوں کی افرائش بڑھانے کیلئے چینی کمپنی سرمایہ کاری کیلئے رضامند

گدھوں کی افزائش میں سرمایہ کاری: چین کا پاکستان میں 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا منصوبہ

چینی کمپنی پاکستان میں گدھوں کی افزائش نسل بڑھانے کے لیے 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔
ذرائع وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی کمپنی سنگ ینگ 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
چینی کمپنیاں ملک بھر میں گدھوں کی افزائش کے لیے 40 فارم قائم کریں گی اور سالانہ 80 ہزار جانور تیار کرنے کا ہدف ہے۔
ذرائع کے مطابق سائنسی بنیادوں پر منظم افزائش کے بعد پاکستان عالمی سپلائی چین کا حصہ بن سکتا ہے۔
زرعی یونیورسٹی پشاور میں گدھوں کی افزائش نسل کے لیے لیبارٹری بھی قائم کی جائے گی۔
پہلے تین سے پانچ سال تک افزائش کا عمل جاری رہے گا اور ہر ماہ 10 ہزار گدھوں کا گوشت چین کو برآمد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق گدھے کی ہڈیاں اور گوشت صرف برآمد ہوں گے، مقامی فروخت پر پابندی ہوگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں