پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گردشی قرض کے خاتمے پر اتفاق، یقین دہانی کروا دی گئی
حکومت نے آئی ایم ایف کو گردشی قرض 6 سال کےمقررہ ہدف سے پہلےہی ختم کرنےکی یقین دہانی کرا دی۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان دوسرےششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔
،آئی ایم ایف مشن کو پاورڈویژن حکام کی جانب سے توانائی شعبےمیں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔
،عالمی مالیاتی ادارے نےتوانائی شعبےمیں گردشی قرضے کےان فلو کےجلد خاتمےکامطالبہ کردیا۔
،آئی ایم ایف نےصوبائی حکومتوں سےبجٹ سرپلس اہداف میں کمی کی وجوہات مانگ لیں۔
،لائن لاسز اور بجلی چوری روکنے کیلئے پلان اورکیپسٹی چارجز میں کمی کیلئے بھی تجاویز مانگ لیں۔
1200 ارب ہدف کے بجائےصوبوں کا بجٹ921 ارب روپےسرپلس رہا۔
،پنجاب 348 ارب،سندھ 283 ارب،خیبر پختوانخواہ 176 ارب،بلوچستان کا 114 ارب سرپلس رہا،۔
خیبرپختوانخوا حکومت 29 ستمبر اور یکم اکتوبر کو آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں