صدر زرداری کے دورہ چین سے دفاعی اور معاشی معاہدوں کی نئی راہیں کھل گئیں

صدر زرداری کا چین دورہ: دفاع، زراعت اور توانائی میں تعاون کی راہیں

صدر آصف علی زرداری کے حالیہ دورہ چین سے توقع ہے کہ پاکستان اور اس کے ہمسایہ ملک کے درمیان اہم دفاعی معاہدوں کی راہ ہموار ہوگی،۔
جن میں جدید جے-20 اسٹیلتھ طیارے اور کثیرالجہتی کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔
اس دورے کے دوران سندھ حکومت اور کاروباری اداروں (بی ٹو بی) کے ساتھ زراعت، دفاع، توانائی، ریل رابطے اور کسانوں کی تربیت کے شعبوں میں 6 مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے، جنہیں بعد میں دیگر صوبوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔
یہ انکشاف سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے جمعہ کو ایوانِ صدر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر زرداری پہلے سربراہِ مملکت ہیں، جنہیں ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا (اے وی آئی سی) دکھائی گئی، صدر کو چین کی جدید ہوا بازی کی صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جن میں جے-10 لڑاکا طیارہ، جے ایف-17 تھنڈر کی مشترکہ تیاری، جے-20 اسٹیلتھ طیارہ، یو اے وی ٹیکنالوجیز، اور کثیرالجہتی کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام شامل ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں