پاکستان میں شدید سیلاب کے باوجود باسمتی چاول کی فصل میں استحکام برقرار

پاکستان میں باسمتی چاول کی فصل میں استحکام، سیلاب کے باوجود فصل محفوظ

دریائے سندھ کے ڈیلٹا میں شدید سیلاب کے باعث پاکستان کی باسمتی کی فصل کو تباہ کن نقصان پہنچنے کی پیشگوئی پر مبنی ابتدائی رپورٹس زیادہ مبالغہ آمیز ثابت ہوئی ہیں۔
اگرچہ عالمی میڈیا نے اگست کے آخر میں قیاس آرائی کی تھی کہ باسمتی چاول کی فصل کا نقصان 60 فیصد تک ہوسکتا ہے۔
، مگر حالیہ سرکاری تخمینوں کے مطابق اثرات اس سے کہیں کم ہیں۔
رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) نے ان ابتدائی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے عالمی خریداروں کو یقین دلایا ہے کہ ملک کی باسمتی برآمدی صلاحیت برقرار ہے۔
پنجاب کے محکمہ زراعت کے مطابق، صوبہ پاکستان کی باسمتی پیداوار کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ فراہم کرتا ہے۔
، جہاں تقریباً ڈھائی لاکھ سے 2 لاکھ 70 ہزار ہیکٹر دھان کے کھیت سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
، یہ رقبہ صوبے کے کل دھان کے کاشت شدہ علاقے کا صرف 10.1 فیصد بنتا ہے، ۔
جو خریف 2025 میں 27 لاکھ ہیکٹر پر محیط ہے۔یہ تخمینہ خوراک و زراعت کی تنظیم (ایف اے او) اور سپارکو کے سیٹلائٹ ڈیٹا سے بھی مطابقت رکھتا ہے،۔
جن کے مطابق بھی صرف 10 فیصد سے کم دھان کی فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں