ہم جنگ سے نہیں ڈرتے، ٹرمپ کے اقدامات پورے خطے کو آگ لگا سکتے ہیں، ایرانی صدر

ہم جنگ سے نہیں ڈرتے — کیا خطۂ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھے گی؟

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات پورے خطے کو ’آگ لگا سکتے ہیں‘۔
صدر پزشکیان نے یہ گفتگو نیویارک کے دورے کے دوران این بی سی نائٹلی نیوز ود ٹام یاماس کو انٹرویو دیتے ہوئے کی۔
جب ایرانی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران پر مزید جنگ کے خدشات اور ٹرمپ و اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی ممکنہ ملاقات سے فکر مند ہیں۔
، تو پزشکیان نے ڈٹ کر جواب دیا اور کہا کہ ہم جنگ سے نہیں ڈرتے، ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں۔
، صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امن قائم کرنے آئی ہے، لیکن وہ جو راستہ اختیار کر رہے ہیں وہ پورے خطے کو آگ لگا دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے کبھی جنگ شروع نہیں کی، نہ ہی کبھی کرے گا لیکن جو بھی ہم پر حملہ کرے گا،۔
ہم پوری قوت سے جواب دیں گے، ہم اپنی صلاحیتوں میں روز بروز اضافہ کرتے رہیں گے تاکہ کوئی ہمیں نقصان نہ پہنچا سکے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں