اسرائیلی جیلوں میں قید سیکڑوں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کی تیاریاں

اسرائیلی پارلیمنٹ کی منظوری: جیلوں میں فلسطینیوں کو سزائے موت کا قانون

اسرائیل کا فلسطینیوں کی نسل کشی کا ایک اور منصوبہ سامنے آگیا۔
اسرائیلی جیلوں میں قید سیکڑوں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کی منظوری دیدی گئی۔
اسرائیلی پارلیمنٹ کی کمیٹی نے ایوان میں بحث کے بغیر ہی قانون کی منظوری دے دی۔
اسرائیل بڑے پیمانے پر فلسطینیوں قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرسکتا ہے۔
دوسری جانب غزہ میں بھی نسل کشی پر مبنی کاررائیاں جاری ہیں۔
اسرائیلی بمباری سے مزید 44 فلسطینی شہید ہوگئے۔ مجموعی تعداد 66 ہزار سے تجاوز کرگئی۔غزہ کیلئے امداد لے کر جانے والا بحری بیڑہ۔
گلابل صمود فلوٹیلا مصر کے ساحل کے قریب پہنچ گیا۔
برطانیہ کے شہر لیورپول میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ۔ پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں