پنجاب میں ایچ پی وی ویکسین کی مہم میں 3 روز کا اضافہ کردیا گیا، وزیر صحت

پنجاب میں ایچ پی وی ویکسین مہم، 100 فیصد ہدف کے لیے مزید 3 دن

پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے پیر کو کہا کہ صوبے میں انسانی پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) ویکسینیشن مہم کو بدھ تک بڑھایا جا رہا ہے۔
تاکہ 100 فیصد ہدف حاصل کیا جاسکے۔
ستمبر کے اوائل میں پاکستان نے نوعمر بچیوں کو رحم کے کینسر سے بچانے کے لیے ایچ پی وی ویکسین کو قومی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کا حصہ بنایا تھا۔
، تاہم پاکستان میں ویکسین لگوانے سے ہچکچاہٹ اب بھی ایک بڑا عوامی صحت کا مسئلہ ہے۔
، جس کی بڑی وجہ غلط معلومات، حفاظت سے متعلق خدشات اور حکام پر عدم اعتماد ہے۔
وزیر صحت پنجاب نے جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’پنجاب میں کامیابی کی شرح 72 فیصد رہی ہے۔
، لیکن ہم نے مہم ختم نہیں کی بلکہ اسے مزید 3 دن کے لیے بڑھا دیا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اگر ہم یہ ویکسین ابھی اپنی بچیوں کو لگائیں تو 9 سے 14 سال کی بچیوں کو یہ مفت ملے گی۔
، لیکن مہم ختم ہونے کے بعد اس کے پیسے ادا کرنا ہوں گے اور صرف 9 سال کی بچیوں کو ہی یہ ویکسین مفت دستیاب ہوگی‘۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں