نیپرا میں اگست کے فیول ایڈجسٹمنٹ پر سماعت، بجلی نرخ میں ممکنہ اضافہ
نیپرا نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت مکمل کرلی، سی پی پی اے نے ٹیرف میں 19 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے۔
، صنعتی صارفین نے ٹیرف میں متوقع اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا ۔
ممبر ٹیکنیکل رفیق شیخ کی سربراہی میں نیپرا میں اگست کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سی پی پی اے کی دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی۔
بتایا ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
بجلی کمپنیوں کو تیرہ ارب اکتہر کروڑ پچاس لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ ڈسکوز کو دی جانے والی بجلی کی لاگت سات روپے پچاس پیسے فی یونٹ رہی۔
اگست کے لئے ریفرنس لاگت سات روپے اکتیس پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔
صنعتی صارفین نے بجلی نرخ میں اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہاپی ایم پیکیج ختم ہونے سے لاگت دس فیصد بڑھ رہی ہے۔
فی یونٹ انتیس روپے سے بڑھ کر پینتیس روپے ہو جائے گی۔
ہمارے ساتھ نو سینٹ پر بجلی فراہمی کا وعدہ کیاگیا تھا۔ نیپرا نے سماعت مکمل کرلی۔
اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں