مون سون سیزن اس بارجلدی شروع ہوا،سب سے زیادہ بارشیں پنجاب کے حصہ میں آئیں، محکمہ موسمیات

مون سون سیزن جلدی شروع ہوا، سیالکوٹ میں بارشوں کا نیا ریکارڈ قائم

محکمہ موسمیات کےمطابق پاکستان میں مون سون سیزن اس بار جلدی شروع ہوا۔
,اور بارشیں معمول سے تئیس فیصد زائد برسیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک نےخصوصی گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ مون سون کی سب سے زیادہ بارشیں پنجاب کے حصہ میں آئیں۔
،سیالکوٹ میں تو بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔مزیدکہا مون سون سیزن اب ختم ہو چکا،۔
تاہم اگلے دو سے تین روز میں سندھ کے ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں مزید بارش ہو گی۔
ملک میں گرمی کی شدت برقرار ہے،درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
،ملک کےکسی بھی حصے میں گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران بارش رپورٹ نہیں ہوئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں