ایشیائی ترقیاتی بینک: پاکستان کی معیشت میں بتدریج بہتری اور ترقی کے امکانات
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معیشت میں بتدریج بہتری کی نوید سنا دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نےایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کےمطابق آئی ایم ایف پروگرام کےتحت پاکستان میں معاشی اصلاحات میں پیشرفت ہوئی،رواں سال 26-2025 میں جی ڈی پی گروتھ 3 فیصدرہنےکا امکان ہے۔
،حکومت نےرواں سال معاشی شرح نموکا ہدف 4.2 فیصدمقررکررکھا ہے،رواں سال کےدوران اوسطاًمہنگائی 6 فیصد تک بڑھنےکا امکان ہے،۔
سیلاب سےسپلائی چین متاثر،خوراک کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
اےڈی بی کی رپورٹ کےمطابق پاکستان میں گیس ٹیرف میں اضافےسےبھی مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔
، مرکزی بینک مہنگائی کنٹرول کرنےکیلئےمحتاط مانیٹری پالیسی اپنائےگا،پاکستان کی ترقی کےامکانات مثبت لیکن ڈھانچہ جاتی چیلنجزبرقرارہیں۰۔
،باربار آنےوالی قدرتی آفات اورحالیہ سیلاب ترقی کیلئےخطرہ ہے، اصلاحات اور پالیسی عملدرآمد سے معاشی رفتار اوراعتماد برقراررکھا جاسکتا ہے
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں