پاکستان نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو امن کےلیے نادر موقع قرار دے دیا

پاکستان نے ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ نادر موقع قرار دے دیا

پاکستان نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو امن کےلیے نادر موقع قرار دے دیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقبل مندوب عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا امن کی کاوشیں 8 ویں او آئی سی اورعرب ممالک کے تعاون سےکی گئیں۔
،پاکستان اس مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہےگا۔
عاصم افتخار نےکہا ہر لائحہ عمل آخرکارمکمل فلسطینی ملکیت پرمبنی ہوگا،فلسطینی علاقوں پر قبضہ دوریاستی حل کوختم کردےگا۔
،غزہ میں قتل و غارت روکنے کے لیے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی جائے۔
ساتھ ہی پاکستان کے سفیر نے خبردارکیا کہ اسرائیل کا ای-ون بستی منصوبہ دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ ہے۔
مشرقی یروشلم کو فلسطین سے کاٹنے اور مغربی کنارے کی جغرافیائی وحدت کو ختم کرنے کی یہ کوشش صریحاً بین الاقوامی قانون اور قرارداد 2334 کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا: “اگر کونسل اپنی ہی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کروا سکتی تو اس کی ساکھ خطرے میں پڑ جائے گی۔”

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں