جلالپور پیروالا: سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، معمر خاتون جاں بحق

جلالپور پیروالا میں سیلاب متاثرین کی بھگدڑ کے دوران سانحہ

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ جلالپور پیروالا کے چوک کمہارن والا کے قریب سیلاب متاثرین کے لیے قائم امدادی مرکز پر راشن کے تھیلوں کے حصول کے دوران مبینہ طور پر بھگدڑ میں زخمی ہونے کے بعد ایک معمر خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
60 سالہ متوفیہ بانو بی بی کی بیٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ ان کی والدہ جلال پور پیروالا میں قائم سیلاب متاثرین کے امدادی مرکز پر راشن لینے گئی تھیں،۔
جہاں پیکٹ لینے کے دوران بھگدڑ میں وہ شدید زخمی ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ والدہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پیر کے روز ان کا انتقال ہوگیا، بیٹی نے ہسپتال سے والدہ کی میت وصول کی۔
ادھر متوفیہ کے آبائی گاؤں موضع کرموں والی کے لمبردار منور کچالا نے تصدیق کی کہ بانو بی بی کا گھر سیلابی ریلے سے شدید متاثر ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل متوفیہ کا ایک بیٹا بھی سیلاب میں لاپتا ہو چکا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں