پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع | نئی شرحیں یکم اکتوبر سے نافذ
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں بدھ سے اکتوبر کی پہلی 15 روزہ مدت کے لیے فی لیٹر 2 سے 3 روپے اضافہ متوقع ہے،
جو عالمی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے مطابق ہوگا۔
سرکاری اندازوں کے مطابق موجودہ ٹیکس شرحوں کی بنیاد پر ایکس ڈپو پرائس آف ایچ ایس ڈی میں تقریباً فی لیٹر 2.50 روپے (تقریباً ایک فیصد) اضافہ ہوسکتا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1.90 سے 2 روپے تک کا اضافہ متوقع ہے،۔
دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں مئی کے وسط سے اب تک فی لیٹر تقریباً 13 روپے کا مجموعی اضافہ ہوچکا ہے۔
اس وقت پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت فی لیٹر 264.61 روپے ہے،۔
پیٹرول کا استعمال زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، موٹرسائیکلوں، رکشوں اور چھوٹی گاڑیوں میں ہوتا ہے، جو درمیانے اور نچلے طبقے کے روزمرہ اخراجات پر اثر انداز ہوتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں