پنجاب بلدیاتی الیکشن کیس 8 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت پر برہمی، پنجاب بلدیاتی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر

بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے مایوسی کا اظہار کردیا۔
الیکشن کمیشن میں پنجاب کےبلدیاتی انتخابات کےحوالے سے اجلاس ہوا ۔
جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجا نےکی۔
،اجلاس میں بتایاگیاکہ پنجاب میں مقامی حکومتوں کی مدت 2021 میں ختم ہوئی لیکن اب تک انتخابات نہ ہو سکے۔
پانچ بارقوانین میں ترامیم، 3بارحلقہ بندیاں اور 2 بار الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن ہو چکی مگر اب 6 بار قانون سازی کا عمل جاری ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نےبتایا کہ متعدد مراسلے اوراجلاس کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہو سکی،۔
پنجاب حکومت نےجون میں قانون سازی کے لیے 3 ماہ کا وقت مانگا تھا لیکن مدت ختم ہونے کے باوجود آگاہ نہیں کیا۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن نےپنجاب حکومت کے رویے پر مایوسی ظاہر کی۔
،بلدیاتی الیکشن کیس کی سماعت 8 اکتوبرکو فل بینچ کرےگاجس میں صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں