لاہور میں عظمیٰ بخاری کی پیپلزپارٹی پر تنقید، مریم نواز کو عوامی مینڈیٹ حاصل
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کےبیان پر ردعمل میں کہا کہ عقل کُل بننے کی کوشش نہ کریں،۔
جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں وہاں ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو دودھ اور شہد کی جو نہریں بہاناچاہتے وہ سندھ میں بہالیں جہاں ان کے پاس مینڈیٹ ہے،۔
پنجاب نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے، انہیں معلوم ہے کہ لوگوں کے مسائل کیسےحل کرنے ہیں اور وہ کربھی رہی ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بی آئی ایس پی کے تحت 12 ہزارروپے تقسیم نہیں کرسکتی، ایسےلالی پاپ آپ سندھ کے عوام کو دیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں