پاکستان کا فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ | 750 کلومیٹر رینج
پاکستان نے جدید ایوی آنکس اور نیوی گیشنل آلات سے لیس کروز میزائل فتح 4 کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مقامی وسائل سے تیار ہونے والے فتح فور میزائل کی رینج 750 کلومیٹر ہے، ۔
میزائل جدید ایوی آنکس اور نیوی گیشنل آلات سے لیس ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فتح فور دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پاک فوج کی راکٹ فورسز میں فتح فور کی شمولیت دفاعی استعداد اور تباہ کن صلاحیت میں اضافہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتمام تحربے کے موقع پر چیف آف جنرل اسٹاف فوج کے اعلیٰ افسران، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔
تجربے کو کامیاب بنانے پر شرکائے تقریب نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی کوششوں کو سراہا۔
اس اہم قومی کامیابی پر صدر مملکت، وزیراعظم اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے سائنسدانوں، انجینئرز اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں