افغان حکومت نے ملک بھرمیں انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی

افغان حکومت نے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کی، فلائٹ آپریشنز اور میڈیا متاثر

افغانستان میں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے حکم پر ملک بھر میں انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی گئی۔
موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس دونوں کو بند کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے فلائیٹ آپریشنز اور سیٹلائٹ ٹی وی نشریات شدید متاثر ہوئیں۔
بل ایئرپورٹ کی پانچ پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اسپتالوں، سرکاری دفاتر اور میڈیا کے اداروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
افغان حکام کے مطابق انٹرنیٹ پر پابندی کا فیصلہ غیر اخلاقی مواد کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں