فلسطین میں امن فورس تعینات ہوگی، امن منصوبے میں پاکستان کی شمولیت قابل فخر ہے، نائب وزیراعظم

فلسطین میں امن فورس تعینات ہوگی | امن منصوبے میں پاکستان کی شمولیت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ امن منصوبے کے تحت فلسطین میں امن فورس تعینات ہوگی۔
، امن منصوبے میں پاکستان کی شمولیت قابل فخر ہے۔ قانون نافذ کرنے والی فورس میں پاکستان کے کتنے افراد ہونگے اس پر قیادت فیصلہ کرے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں امن کےلیے معاہدے پر 8 ممالک نے بھرپور محنت کی ہے۔
، منصوبے کے تحت فلسطین میں امن فورس تعینات ہوگی۔
امن فورس میں زیادہ تر فلسطینی حکام شامل ہونگے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ فلسطینیوں کی ٹیکنو کریٹ حکومت میں فلسطینی موجود ہونگے۔
جبکہ عالمی سطح پیس انوائے ٹونی بلیئر ہونگے، گراونڈ پر پیس کیپنگ فورس میں انڈونیشیا نے 26ہزارافراد کی پیش کش کی ہے۔
قانون نافذ کرنے والی فورس میں پاکستان کے کتنے افراد ہونگے اس پر لیڈر شپ فیصلہ کرے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں