بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کا انتباہ: بالائی علاقوں بارشوں پانی کے بہاؤ خدشہ اور ندی نالوں میں اضافہ

پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا،آج رات سے سات اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کاکہنا ہےکہ بالائی علاقوں میں بارشوں کےباعث پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
،مغربی ہوائیں صوبے کےبالائی علاقوں میں داخل ہوچکی ہیں،جس کےتحت لاہور،راولپنڈی، مری، گلیات اٹک ،چکوال ،جہلم میں بادل برسیں گے۔
اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین ،گجرات ،گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد،سیالکوٹ،نارووال ،میانوالی، خوشاب ،سرگودھا، جھنگ ،ننکانہ صاحب اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش متوقع ہے۔
ڈیرہ غازی خان،بھکر،لیہ ،ملتان، بہاولپور ،بہاولنگر، راجن پور اوررحیم یار خان،مری گلیات اور راولپنڈی میں بارشوں کے باعث ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرزوڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کردیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔