آزاد کشمیر میں پرتشدد واقعات، وزیراعظم کی تحقیقات اور مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا، شہریوں سے پُر امن رہنے کی پرزور اپیل کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےاپنےبیان میں کہا پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے،مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانےسےگریزکریں۔
،قانون نافذ کرنیوالے ادارےمظاہرین کےساتھ تحمل اوربردباری کا مظاہرہ کریں،حکومت اپنےکشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے ۔
وزیراعظم نےناخوشگوارواقعات پرگہری تشویش کا اظہارکرتےہوئےواقعےکی شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
،وزیراعظم نےاحتجاجی مظاہروں سے متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
مذاکراتی ٹیم مظفرآباد جانے کےلیےتیارہوگئی ہے،حکومتی سطح پرمسئلے کے پرامن حل کے لیے وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کی توسیع کا فیصلہ کیاہے۔
،کمیٹی میں سینیٹر رانا ثنا اللہ، وفاقی وزراء سردار یوسف،احسن اقبال،سابق صدر آزاد جموں وکشمیر مسعود خان اور قمر زمان کائرہ کو شامل کیا گیا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔