امریکا: شٹ ڈاؤن سے حکومتی امور ٹھپ، ڈیموکریٹک ریاستوں کے 26 ارب ڈالر منجمد

امریکا شٹ ڈاؤن حکومتی امور معطل، روزانہ 40 کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ

امریکا میں شَٹ ڈاؤن سے فضائی سفر متاثر اور سائنسی تحقیق معطل ہوگئی، اہم محکمے بند ہونے سے امریکی فوجیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی۔
، 7 لاکھ 50 ہزار وفاقی ملازمین کو تنخواہ کے بغیر جبری رخصت پر بھیج دیا گیا، جب کہ امریکی محکموں کے شَٹ ڈاؤن ہونے سے روزانہ تقریباً 40 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوگا۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ڈیموکریٹک جھکاؤ رکھنے والی ریاستوں کے لیے 26 ارب ڈالر منجمد کر دیے۔
نشانہ بننے والے پروگراموں میں نیویارک (جہاں کانگریس کے دونوں اعلیٰ ڈیموکریٹ رہتے ہیں) کے ٹرانزٹ منصوبوں کے لیے 18 ارب ڈالر اور کیلیفورنیا اور الینوائے سمیت 16 ڈیموکریٹک ریاستوں میں گرین انرجی منصوبوں کے لیے 8 ارب ڈالر شامل ہیں۔
اسی دوران نائب صدر جے ڈی وینس نے خبردار کیا کہ اگر شٹ ڈاؤن چند دنوں سے زیادہ طویل ہوا تو انتظامیہ وفاقی ملازمین کو برخاست کرنے کی مہم کو بڑھا سکتی ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔