پنجاب کے دور دراز علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے گھر گھر بوتل بند پانی پہنچانے کا منصوبہ

پنجاب کے دور دراز علاقوں میں صاف پانی بوتلوں کے ذریعے گھروں پر مہیا کرنے کا فیصلہ

لاہور: حکومت پنجاب نے دور دراز علاقوں میں گھر گھر بوتل بند پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس دور دراز علاقوں میں گھر گھر بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ 31 دسمبر تک پنجاب کے 25 اضلاع میں واسا قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
جبکہ صوبے میں 5 ہزار سے زائد بند فلٹریشن پلانٹ فعال کیے گئے ہیں۔
مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 11.5 لاکھ افراد کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے اور بروقت علاج سے انسانی جانیں بچانے پر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی ستائش کی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپیشل افراد کے گھروں تک پہنچ کر مدد کا حکم دیتے ہوئے صوبے بھر میں اسپیشل افراد کا ڈیٹا مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔