سیلاب متاثرین کےلیے امدادی پیکج کی منظوری دیدی گئی
پنجاب کابینہ نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں سیلاب اور ریسکیو آپریشن پربریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں کابینہ نے 171 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی۔پنجاب کابینہ نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی۔
جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
پکا گھر مکمل تباہ ہونے پر 10 لاکھ، جزوی نقصان پر 3 اورکچے گھر کی مکمل تباہی پر 5لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔
فصلوں کے 25 فیصد نقصان پر فی ایکڑ 20 ہزار روپے امداد کا اعلان کردیا گیا۔
صوبے کے2855 موضع جات میں آبیانہ اور ایگریکلچر انکم ٹیکس بھی معاف کر دیا گیا۔
سول ڈیفنس رضاکاروں کی تنخواہوں میں 15 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں