اسپیکر چیمبر میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم
سپیکر چیمبر میں ہونے والے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں۔
، پیپلز پارٹی آج بھی ایون میں احتجاج اور واک آوٹ جاری رکھے گی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی احتجاج اور واک اوٹ جاری رکھے گی۔
، وزیراعظم نے صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کرنا تھی، وزیراعظم کے دورہ ملائشیا کی وجہ سے آج ملاقات نہیں ہو رہی۔
، کل وطن واپس آکر وزیراعظم پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت کریں گے،۔
پیپلز پارٹی نے وزیراعلٰی پنجاب کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کےوفود کے درمیان ملاقات سپیکر چیمبر میں ہوئی۔
، پی پی وفد میں راجہ پرویز اشرف ،اعجاز جاکھرانی اور غلام مصطفی شاہ جبکہ ن لیگ کی جانب سے اسپیکر ایاز صادق،رانا ثنااللہ اور طارق فصل چوہدری شامل تھے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں