پنجاب میں بارش کے دوران چھتیں اور دیوار گرنے سے چار افراد جاں بحق، 28 زخمی

پنجاب میں بارش کے دوران چھتیں اور دیوار گرنے سے چار افراد جاں بحق، 28 زخمی

ترجمان ریسکیو 1122 پنجاب کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش سے متعلق مختلف حادثات میں کم از کم چار افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کردہ موسمی انتباہ کے مطابق، ایک طاقتور مغربی موسمی نظام تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے علاقوں کو متاثر کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، ۔
جس کے باعث 5 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک ’ تیز سے بہت تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارشوں’ کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
ریسکیو 1122 پنجاب کے ترجمان فاروق احمد نے ایک بیان میں کہا کہ’ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش سے متعلق مختلف واقعات میں چار افراد، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں،۔
جاں بحق ہوئے جبکہ 28 افراد زخمی ہوئے ہیں۔’

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں