پنجاب کابینہ کا فیصلہ: سولر پاور بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی

سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی، بیوٹی پارلرز پر ٹیکس کی تجویز مسترد

پنجاب کابینہ نے سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی جبکہ بیوٹی پارلرز پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی۔
پنجاب کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایل ڈی اے کو بیوٹی پارلرز پر ٹیکس لگانے سے روک دیا ۔
جبکہ پنجاب کے سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کردی۔
اجلاس میں رینٹ اے کار سروس پرٹیکس کم کرکے 15 فیصد کرنے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کےلئے ایم بی بی ایس فیس10ہزار ڈالر مقرر کردیا گیا۔
دیگرصوبوں کے ایم بی بی ایس امیدواروں کےلیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنالازمی قرار دیدیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسموگ کی آمد سے قبل انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
، لاہور میں مریم نواز راشن کارڈ پائلٹ پراجیکٹ کے اجرا، انٹرسٹ فری الیکٹرک ٹیکسی کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں