پنجاب کا مقدمہ لڑنا ہماری ذمہ داری اور فریضہ ہے :عظمیٰ بخاری

پنجاب کا مقدمہ لڑنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم لڑیں گے: عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ انہوں نے شرجیل میمن کا مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا ہے، وہ ہمارے اتحادی ہیں۔
ہم ان کا بڑا احترام کرتے ہیں لیکن پنجاب کا مقدمہ لڑنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم لڑیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب نے ہمیشہ بڑا بھائی ہونے کا حق ادا کیا ہے۔
، قدرتی آفت کسی بھی صوبے میں آئے، پنجاب نےبڑے بھائی کا کردار ادا کیا لیکن پنجاب میں مشکل وقت آیا تو لوگوں نے سیاست کی۔
، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ مشکل وقت میں پنجاب کے ساتھ ایسا سلوک رکھاجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوا ہے، یہ پنجاب کا سب سے بڑا سیلاب تھا۔
، پنجاب حکومت تیار نہ ہوتی تو نقصان بہت زیادہ ہوتا، اس سے 47 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
، اس سیلاب میں جانوں کا ضیاع 2010 کے سیلاب سے آدھا ہے، 25 اضلاع میں تیاری مکمل تھی۔
، سیلاب کے باوجود زیادہ مسائل سامنے نہیں آئے، 2 اضلاع میں مشکلات کا سامنا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں