پاکستان مزدور کسان پارٹی صوبہ پنجاب کے جنرل سیکریٹری کامریڈ پروفیسر عمر علی ایڈووکیٹ نے محفل مشاعرہ میں مہمان خصوصی کے طور شرکت کی
سمہ سٹہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مزدور کسان پارٹی ضلع بہاول پور کے زیر اہتمام ملک عبدالرزاق چنڑ کے سرائیکی گوپے رنگ پور اڈا شہداں پر محفل مشاعرہ منعقد ہوئی۔
جس میں پاکستان مزدور کسان پارٹی صوبہ پنجاب کے جنرل سیکریٹری کامریڈ پروفیسر عمر علی ایڈووکیٹ نے محفل مشاعرہ میں مہمان خصوصی کے طور شرکت کی ۔
جبکہ راجن پور سے پنجاب پارٹی کے صوبائی صدر کامریڈ عبرالرحیم احمدانی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قران مجید سے ہوا ننھی بچی حجاب فاطمی نے تلاوت قران مجید سے دلوں کو منور کیا جبکہ ننھی سیماب فاطمہ نے نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
(ہم غریب کیوں ہیں) کے عنوان سے رباب فاطمہ نے لب کشائی کی شعراء کرام قاضی اکمل ،ظفراحمد فرہاد ، محمد معراج ، حسان بخاری ، اور انقلابی شاعر سید غیور بخاری نے کلام سنا کر خوب داد سمیٹی محمد رمضان عباسی نے خواجہ غلام فرید اور فیض احمد فیض کا کلام سنایا۔
اس موقع پر کامریڈ عمر علی نے ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال سے حاضرین مشاعرہ کو آ گاہی دی اور ملک میں بڑھتی بےروزگاری اور غربت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
کامریڈ احمدانی نے بھی اپنے خیالات کے اظہار میں ملکی سیاست پر روشنی ڈالی ، نوجوان مقرر عمیر اسلم خان نے سماجی سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ملک عبدالرزاق نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیے ۔ مزدور مشاعرہ کے دوسرے سیشن میں موسیقی کا پروگرام ہوا۔
، معروف سرائیکی گلوکار ایاز مسن نے خواجہ غلام فرید اور فیض احمد فیض کا کلام پیش کیا، طبلہ پر استاد نزر خاں نے سنگت کی۔
پروگرام کے اختتام پر راؤ عبدالستار اور ملک اسماعیل چنڑ نے آ نے والے معزز مہمانوں اور پارٹی ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کھانے سے تواضع کی گئی ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں