حکومت کا صوبوں پر آئی ایم ایف اہداف حاصل کرنے پر زور، مذاکرات کامیابی کے قریب

حکومت کا صوبوں پر آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کرنے پر زور

وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے متعلق اپنے زیر التوا معاملات کو فوری طور پر حل کریں تاکہ 7 ارب ڈالر کے توسیعی مالیاتی معاہدے (ای ایف ایف) کے دوسرے جائزے پر جاری مذاکرات ہفتے کے اختتام تک کامیابی سے مکمل ہوسکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس نے اتوار کی رات صوبائی دارالحکومتوں میں تعینات وفاقی افسران سے رابطہ کیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ زیر التوا معاملات اور آئندہ اہداف پر پیش رفت کو آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
یہ ہدایات صرف ای ایف ایف کے لیے نہیں بلکہ 1.4 ارب ڈالر کے موسمیاتی لچک اور پائیداری فنڈ (ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی) کے حوالے سے بھی دی گئیں،أ
اسی نوعیت کی ہدایات وفاقی وزارتوں کو بھی جاری کی گئیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔