سندھ کابینہ نے کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی منظور کرلی
سندھ کابینہ نے کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی منظور کرلی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔
سندھ کابینہ نے سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں قیام امن کے لیے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کچے میں کامیاب آپریشنز اور مقامی مذاکرات کے بعد متعدد ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہیں۔
قانون کے تحت ہتھیار ڈالنے والوں کیلیے مکمل میکنزم بنایا گیا ہے۔
جس کے تحت کچے میں اسکول، صحت، ویٹرنری اور ترقیاتی منصوبے بھی بحال کیے جائیں گے۔
فیصلہ ہوا کہ ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کے اہل خانہ کو معاشی تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مراد علی شاہ نے محکمہ داخلہ کو نگرانی اور شفافیت کا عمل موثر بنانے، ہتھیار ڈالنے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایات کی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔